بنگلورو،17؍مارچ(ایس او نیوز) پیر کے دن ایک 32سالہ شخص میں بھی کورونا وائرس کے مثبت اثرات ہائے گئے۔ اس طرح ریاست میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پیر تک 8ہوگئی۔وہ ایک ایسے مسافر(آر آر نگر بنگلور کا ایک کمپیوٹر انجنئیر)کے ساتھ تھا جو خود کرونا کے اثرات سے متاثر تھا۔ یہ دونوں لاس اینجلیس، براہ امریکہ و لندن تابنگلور ایک ساتھ سفر پر تھے۔اور8؍مارچ کو بنگلور پہنچے تھے۔ وہ اب تک قریطینہ میں ہی رکھا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کا پازیٹیو نتیجہ ملنے کے بعد اسے کے سی جنرل ہاسپٹل، ملیشورم منتقل کردیا گیا ہے۔